
روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ہفتہ وار خطاب میں انہوں نے جنگ میں شامل رہنماؤں سے اپیل کی کہ تشدد ختم کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔
پوپ نے ایران میں ایک میزائل حملے میں اسکول کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی، جس میں 165 سے زائد افراد، جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی، ہلاک ہوئے۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور لبنان میں بڑھتے انسانی بحران پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ویٹیکن کے بعض عہدیداروں نے بھی اس جنگ کو اخلاقی طور پر ناقابلِ جواز قرار دیا ہے۔




