خبریںشیعہ مرجعیت
آیۃ اللہ سید حسین شیرازی کی مرحوم آیۃ اللہ مامقانی کے جنازہ اور مجلس ترحیم میں شرکت

شہرِ مقدس قم میں مرحوم آیۃ اللہ شیخ محمد رضا مامقانی کی تشییع اور تدفین بڑی تعداد میں علماء، علمی، دینی، ثقافتی و سماجی شخصیات اور مراجعِ عظامِ تقلید کے نمائندگان کی موجودگی میں انجام پائی۔
شرکائے مجلس ترحیم نے فاتحہ خوانی اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عالمِ دین کی یاد کو تازہ کیا اور ان کی علمی و دینی خدمات کو سراہا۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے فرزند فقیہ اہل بیت آیۃ اللہ سید حسین شیرازی نے نمایاں شرکت فرمائی۔
آیۃ اللہ سید حسین شیرازی نے اس موقع پر مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے آیۃ اللہ مامقانی کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔




