
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں مسلمانوں کی پانچویں اجتماعی تقریبِ افطار کے دوران 2 امریکی شہری اس روحانی پروگرام میں شرکت کے بعد اسلام لے آئے۔
یہ تقریب ماہِ رمضان المبارک کے موقع پر منعقد ہوئی، جہاں سینکڑوں مسلمان شریک ہوئے اور افطار کے بعد باجماعت نماز ادا کی گئی۔
امریکی میڈیا NBC News کے مطابق یہ اجتماع نیویارک کی عوامی فضا میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی تقریباتِ افطار میں شمار ہوتا ہے، جس میں ہر سال مسلمانوں اور اسلام میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔
اسی طرح ریڈیو فرانس انٹرنیشنل نے بھی رپورٹ کیا کہ یہ پروگرام اسلامی تعلیمات کے تعارف اور مسلمانوں و دیگر شہریوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔




