افریقہخبریںدنیا

ماہا جنگا میں ماہِ رمضان کے موقع پر مرکز اہلِ بیت علیہم السلام کی قرآنی سرگرمیاں

مڈغاسکر کے شہر ماہا جنگا میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مرکز اہلِ بیت علیہم السلام میں ماہِ مبارک رمضان کی مناسبت سے قرآنِ کریم کی روزانہ تلاوت کی محافل منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں مومن نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

یہ پروگرام مرجعیت سے وابستہ ثقافتی سرگرمیوں کے تحت منعقد ہو رہے ہیں اور روزانہ درجنوں نوجوان ان روحانی مجالس میں حاضر ہو کر قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق ان نشستوں کا مقصد نوجوان نسل کا قرآنی معارف سے تعلق مضبوط کرنا اور معاشرے میں روحانیت کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button