اسلامی دنیاشیعہ مرجعیت

مؤمن کی غیبت مطلقاً حرام ہے، صرف علانیہ گناہوں میں بعض شرائط کے ساتھ اشکال نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد پیر، 5 رمضان المبارک 1447ھ کو ہوا۔ اس نشست میں حسبِ سابق مختلف فقہی مسائل کے بارے میں حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے غیبت کے بعض احکام کے حوالے سے فرمایا: مؤمن کی غیبت مطلقاً حرام ہے، البتہ اس سلسلہ میں چند استثنائی موارد ذکر کئے گئے ہیں۔

معظم لہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: روایات میں آیا ہے کہ جو شخص علانیہ فسق و فجور کا ارتکاب کرتا ہے، اس کی غیبت میں اشکال نہیں؛ تاہم اس مسئلہ میں فقہاء کے درمیان اختلافِ نظر پایا جاتا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید فرمائی کہ بعض فقہاء ایسے افراد کی غیبت کو حتیٰ کہ ان کے پوشیدہ گناہوں کے بارے میں بھی جائز قرار دیتے ہیں، لیکن فقہاء کی ایک جماعت کا کہنا ہے کہ حکم اور موضوع کی مناسبت کا تقاضہ یہ ہے کہ صرف انہی گناہوں کے بارے میں غیبت کی اجازت ہو جو وہ شخص علانیہ انجام دیتا ہے۔ میرا نظریہ بھی یہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button