خبریںشیعہ مرجعیت
روزے کی حالت میں جو چیز بلا ارادہ یا بھولے سے حلق سے اتر جائے، اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی نشست، اتوار 4 رمضان المبارک 1447ھ کو منعقد ہوئی۔ اس نشست میں، حسبِ سابق، آپ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات مرحمت فرمائے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے روزے کی حالت میں بھولے سے کچھ کھا لینے یا کوئی چیز حلق سے اتر جانے کے حکم کے بارے میں فرمایا: روزے کے دوران اگر کوئی چیز غیر ارادی طور پر یا سہواً حلق سے نیچے چلی جائے تو اس میں کوئی اشکال نہیں اور روزہ باطل نہیں ہوتا۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: لیکن اگر جان بوجھ کر، خواہ بہت ہی کم مقدار میں، کوئی چیز نگلی جائے تو روزہ باطل ہو جاتا ہے۔




