
آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مرکز حسینیہ بیت الحسین علیہ السلام میں ماہِ مبارک رمضان کے خصوصی پروگرامز منعقد ہو رہے ہیں، یہ پروگرامز ہر شب رات 9:30 بجے دعائے افتتاح کی تلاوت سے آغاز ہوں گے۔
ماہِ مبارک کے پہلے عشرے میں احکامِ شرعیہ اور تفسیرِ قرآن کے موضوع پر انگریزی زبان میں علمی نشست منعقد ہوگی، جس سے حجۃ الاسلام سید علی رضوی خطاب کریں گے۔
اسی طرح ہر شب قرآنِ کریم کا ایک جزء، حاج ابواحمد النجفی اور دیگر قرّاء کرام کی تلاوت کے ساتھ پڑھا جائے گا۔
منتظمین نے مؤمن بھائیوں اور بہنوں کو خصوصاً جمعہ کے ایام اور خاص مناسبتوں کی شبوں میں دسترخوانِ افطار میں شرکت کی دعوت دی ہے۔




