شام
الہول کیمپ سے داعش سے وابستہ 150 خاندانوں کی شمالی حلب منتقلی

تقریباً 150 خاندان، جو شدت پسند سنی تنظیم داعش سے وابستہ ہیں اور جن کی مجموعی تعداد لگ بھگ 500 افراد پر مشتمل ہے، کو الهول کیمپ سے منتقل کرکے شمالی حلب کے نواحی علاقے میں قائم اکبران کیمپ بھیج دیا گیا۔
یہ اقدام کیمپ میں باقی ماندہ خاندانوں کے انخلا کے عمل کا حصہ ہے۔ اس کیمپ میں پہلے قریب 24 ہزار افراد مقیم تھے، جن میں 15 ہزار شامی باشندے اور 6300 سے زائد غیر ملکی خواتین اور بچے شامل تھے۔
خبر رساں ادارہ فرانس پریس ایجنسی کے مطابق، کرد افواج کے انخلا کے بعد زیادہ تر غیر ملکی مکین کیمپ چھوڑ چکے ہیں، جبکہ حالیہ منتقلی غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے انجام پائی۔
انسانی ہمدردی کے ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ ان خاندانوں کی صورتِ حال پر کڑی نگرانی اور فوری امداد کی ضرورت ہے تاکہ کسی انسانی بحران سے بچا جا سکے۔




