ہندوستان
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دوہرے معیار کا خاتمہ ضروری ہے: مولانا سید کلب جواد نقوی

لکھنو میں پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج
لکھنو میں پاکستان میں شیعہ نسل کشی اور اسلام آباد کی جامع مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف مجلس علمائے ہند کے زیر اہتمام آصفی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کی، جبکہ دیگر علما بھی موجود تھے۔
مقررین نے پاکستان میں شیعہ برادری کے خلاف مبینہ منظم تشدد اور دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا انسانی فریضہ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دوہرے معیار کا خاتمہ ضروری ہے۔




