مقدس مقامات اور روضے
صحنِ مطہر حسینی میں 80 میٹر بلند مینار کی تعمیر کا آغاز – توسیعی منصوبے کا حصہ

روضہ امام حسین علیہ السلام نے صحنِ مطہر کی توسیع کے منصوبے کے تحت 80 میٹر بلند ایک نئے مینار کی تعمیر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
یہ مینار صحن کی اطرافی دیوار میں تعمیر کیا جا رہا ہے اور اسے زائرینِ کربلا کے لئے ایک نمایاں علامت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے روضہ حسینی کے ترقیاتی منصوبوں کے ذمہ داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مینار اسلامی طرزِ تعمیر کے مطابق اور موجودہ حرم کے ماحول سے ہم آہنگ بنایا جائے گا، جس کا مقصد زائرین کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنا اور گنجائش میں اضافہ کرنا ہے۔




