
عراق کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ نینوا کے مرکز موصل میں حزبِ بعث کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق یہ گرفتاری حزبِ بعث کی سرگرمیوں پر پابندی کے قانون کی شق 10 کے تحت اور عدالتی اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
گرفتار رکن کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں نسل پرستی، تکفیر یا دہشت گردی کو فروغ دینے والی کسی بھی تنظیم کی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔




