
جمہوریۂ کانگو کے مشرقی علاقے روبایا میں ایک کان منہدم ہونے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ باغی گروپ M23 کے زیرِ کنٹرول علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے کی تصدیق باغی حکام نے کی ہے۔
یہ کان کولٹن کی پیداوار کا اہم ذریعہ ہے، جس سے حاصل ہونے والی دھات ٹینٹالم عالمی سطح پر الیکٹرانکس صنعت میں استعمال ہوتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کان کی سرنگیں دستی طور پر کھودی گئی تھیں اور حفاظتی انتظامات ناکافی تھے، جس کے باعث حادثے کا خدشہ پہلے سے موجود تھا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق یہی کانیں M23 کی سرگرمیوں کیلئے مالی وسائل بھی فراہم کرتی رہی ہیں۔




