عراق کے ممتاز شاعر کی آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور آیۃ اللہ سید حسین شیرازی سے قم میں ملاقات

عراق کے معروف اور ممتاز شاعر محمد الاعاجیبی نے مقدس شہر قم میں مرجع عالیقدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے بیت میں ان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران اس عراقی شاعر نے اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا اور اپنی ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کی ایک رپورٹ پیش کی۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بھی ان کی دینی و ثقافتی خدمات کی قدردانی کی اور تاکید فرمائی کہ بااخلاق اور عہد دار شاعری کا اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ اور دین و معاشرے کی خدمت میں گہرا اور مؤثر کردار ہے۔
یہ معروف شاعر مرجع عالیقدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے فرزند آیۃ اللہ سید حسین شیرازی سے بھی ملے۔
اس ملاقات میں بھی انہوں نے اپنی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
آیۃ اللہ سید حسین شیرازی نے بھی ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ثقافتی و ادبی سرگرمیاں اہل بیت علیہم السلام کی معارف کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔




