اسلامی دنیا
اسلامی تعاون تنظیم نے اس سال کو "پیغمبر رحمت سال” قرار دیا
اسلامی تعاون تنظیم نے اس سال کو "پیغمبر رحمت سال” قرار دیا
اسلامی تعاون تنظیم نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس سال کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی 1500ویں سالگرہ کے موقع پر "پیغمبر رحمت سال” کا نام دیا گیا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ امن، اخلاقیات اور اسلامی یکجہتی کے پیغامات کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے اور رکن ممالک میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی شخصیت کی یاد میں مختلف ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد مسلم کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا، پرامن بقائے باہمی اور پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کی تعلیمات کی صحیح تفہیم کو فروغ دینا ہے۔




