بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں مبلغین عاشورہ کا عظیم اجتماع

گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ماہ محرم الحرام کے موقع بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم میں مبلغین عاشورہ کا عظیم اجتماع منعقد ہوا۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے مبلغین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: دنیا میں پیغام عاشورہ کی کفایت کی حد تک تبلیغ نہ ہونے کے سبب یہ پیغام رسانی واجب عینی ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس سال بھی مبلغین کو خطاب کیا اور انہیں ان کے اہم فرائض کی جانب توجہ دلائی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے عاشورہ کی اہمیت اور اس کی تبلیغ کی ضرورت پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال اس عظیم اجتماع کا انعقاد مبلغین کو نیا حوصلہ اور ہمت دیتا ہے کہ وہ کیسے دنیا کے سامنے پیغام عاشورہ اور مقصد شہادت امام حسین علیہ السلام کو پہنچائیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا یہ سالانہ خطاب مرجعیت سیٹ لائٹ چینل کے علاوہ امام حسین علیہ السلام میڈیا کے تمام چینلس اور ذرائع سے براہ راست نشر ہوا۔