شیعہ مرجعیت

قرآن کریم کے الفاظ اور اسمائے حسنی الہی کو بغیر وضو مس کرنا جائز نہیں ہے اور اس پر تمام فقہاء کا اجماع ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

قرآن کریم کے الفاظ اور اسمائے حسنی الہی کو بغیر وضو مس کرنا جائز نہیں ہے اور اس پر تمام فقہاء کا اجماع ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 26 ذی الحجہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اذان و اقامت کے الفاظ و کلمات کو مس کرنے کے سلسلہ میں فرمایا: بغیر وضو کے اذان و اقامت کے الفاظ کو مس کرنا منع نہیں ہے۔ البتہ خدا کے نام مثلا لفظ "اللہ” اور "اللہ اکبر” کو بغیر وضو مس کرنا جائز نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: لہذا اذان و اقامت کے الفاظ کو بغیر وضو مس کرنے کے ناجائز ہونے پر کوئی دلیل نہیں ہے۔ لیکن الفاظ قرآنی کے سلسلہ میں سورہ واقعہ آیت 79 "لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ” (اسے پاک و پاکیزہ افراد کے علاوہ کوئی مس بھی نہیں سکتا ہے۔) حکم موجود ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اسمائے حسنی کے مس کرنے کے سلسلہ میں فرمایا: اللہ تعالی کے اسمائ حسنی کو بغیر وضو چھونا جائز نہیں ہے اور اس سلسلہ میں فقہاء کا اجماع ہے۔ البتہ اسمائے الہی اور الفاظ قرآنی کے علاوہ معصومین علیہم السلام کے اسماء کے حوالے سے بھی بعض فقہاء احتیاط واجب کے قائل ہیں اگرچہ احترام کے پیش نظر بغیر وضو کے معصومین علیہم السلام کے اسمائے گرامی کو بھی مس نہ کرنا افضل ہے۔ لیکن بطور قاعدہ یہ احتیاط مستحب ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button