شیعہ مرجعیت

کینیڈا میں احیاء ولایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عید غدیر پر عظیم الشان جشن منعقد

کینیڈا میں احیاء ولایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عید غدیر پر عظیم الشان جشن منعقد

عید غدیر کے موقع پر عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور مرکز اسلامی ایرانیان میں عظیم الشان جشن منعقد ہوا۔

جشن کا آغاز استاد علی رضا نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔

بعدہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صالح سیبویہ نے تقریر کی۔ انہوں نے اسلامی روایات کا حوالہ دیتے ہوئے غدیر چھوڑنے اور ولایت سے فاصلے کو تاریخ اسلام میں حوادث اور انحرافات کا بنیادی سبب قرار دیا۔

غدیر کے زندہ رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اسے امت کی حقانیت اور راہ اتحاد کی جانب لوٹنے کی راہ قرار دیا۔

آخر میں انہوں نے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی مدح میں اشعار پڑھے۔

اس کے بعد سید موسی فالی نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی فضیلت میں گفتگو کی اور ان کی مدح سرائی کر کے حاضرین کے دلوں میں عید غدیر کی خوشی اور جوش کو زندہ کیا۔

جشن کے آخر میں خادم اہل بیت میرزا احمد سیبویہ نے ملت ایران اور تمام اسلامی سرزمین سے آفات و بلا کے دور ہونے کے لئے دعائے توسل پڑھی۔

اس کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئی اور بعد نماز دسترخوان اہل بیت علیہم السلام میں حاضرین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button