اگرچہ کافر کے لئے قرآن کو چھونا جائز نہیں ہے لیکن تزاحم کی صورت میں حرج نہیں ہے کیونکہ ہدایت زیادہ ضروری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
اگرچہ کافر کے لئے قرآن کو چھونا جائز نہیں ہے لیکن تزاحم کی صورت میں حرج نہیں ہے کیونکہ ہدایت زیادہ ضروری ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 26 ذی القعدہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے کافر کے قرآن کے چھونے کے حکم کے بارے میں فرمایا: کافر کے لئے بغیر کسی شک کے قرآن چھونا جائز نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن اگر کوئی شخص قرآن کو کسی کافر کے لئے مہیا کر دے کہ اسے پڑھ کر کے وہ ہدایت پا جائے گا، کیونکہ ہدایت سب سے اہم ہے۔ لہذا تزاحم کی صورت میں ایک کافر کے لئے قرآن کریم کو مہیا کرانا سب سے اہم ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔