اسلامی دنیاایرانخبریں
ایران میں گرد و غبار کی شدید لہر: متعدد صوبوں میں تعلیمی ادارے، دفاتر اور بینک بند

ایران کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں گرد و غبار کی شدید لہر کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے پیش نظر متعدد صوبوں میں ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
صوبہ بوشہر کے ڈپٹی گورنر شاپور رجائی کے مطابق، منگل 6 مئی کو تمام اسکولوں اور جامعات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح صوبہ کرمان شاہ اور لرستان نے بھی اسکول، یونیورسٹیاں اور سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں، جبکہ عوامی خدمات آن لائن مہیا کی جا رہی ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خوزستان میں 2,000 سے زائد افراد کو سانس اور آنکھوں کی تکالیف کے باعث طبی مراکز کا رخ کرنا پڑا، جس نے صحت عامہ کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔