اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اگر کسی نے کوئی منکر انجام نہ دیا ہو لیکن انجام دینے کا ارادہ رکھتا ہو تو چونکہ اس نے گناہ انجام نہیں دیا ہے لہذا اس کو اس سے روکنا واجب نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 15 جمادی الثانی سن 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ظواہر کی حجیت کے سلسلہ میں فرمایا: فقہ میں شروع سے آخر تک تمام علماء ظواہر کی حجیت پر کاربند ہیں کہ اگر ظاہر ہونے میں شک ہے تو اصول یہ ہے کہ وہ نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: اگر ظہور تھا لیکن مراد میں شک تھا تو ظہور حجت ہے اور اصول ارادے میں ہے۔

انہوں نے فرمایا: چونکہ ظواہر حجت ہیں اس لئے کوئی بھی لفظ کا ظہور ثابت ہو جیسے امر بالمعروف کہ اس کا معنی یہ ہے کہ وہ موجودہ وقت میں معروف ہے، اسی طرح نہی عن المنکر کہ وہ موجودہ وقت میں منکر ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا اگر کسی نے شراب نہیں پی لیکن شراب پینے کا ارادہ کیا ہو تو چونکہ اس نے گناہ نہیں کیا ہے لہذا اسے روکنا واجب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button