پاکستان
سوات میں 4 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
سوات میں 4 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 154 کلومیٹر اور مرکز کوہِ ہندوکش تھا۔
جھٹکوں کے باعث بعض علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ ممکنہ آفٹر شاکس کی نگرانی جاری ہے۔




