اسلامی دنیاشیعہ مرجعیت

خمس کے مالک صرف امام معصوم ہیں اور فقیہ فقط امین ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 17 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی دو روایتوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: فقہاء امام معصوم علیہ السلام کے جانشین ہیں اور جو کچھ بھی امام معصوم کے لئے واجب ہے وہ فقیہ جامع الشرائط کے لئے بھی ہے سوائے خاص مسائل میں۔ 

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: امام معصوم علیہ السلام لوگوں کے جان، خون اور مال پر حق ولایت رکھتے ہیں جبکہ فقیہ جامع الشرائط صرف حق ولایت اور ذمہ داری رکھتے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: خمس بشمول سہم امام علیہ السلام و سہم سادات فقیہ جامع الشرائط کو دیا جائے یا ان سے اس کی اجازت لی جائے۔ بر خلاف زکوۃ کے کہ اس میں لوگ خود مستحق کو دے سکتے ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: خمس کے مالک صرف امام معصوم ہیں اور فقیہ فقط امین ہیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button