Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک

بی ایل اے (BLA)کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بی ایل اے کے 6 اہم دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا۔بی ایل اے کے اندرونی مصدقہ ذرائع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد مارے گۓ

دفاعی ماہرین کے مطابق بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے اور ان دہشت گردوں کی ہلاکت بی ایل اے کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابی واضح کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، بلوچستان کی غیور عوام نے نام نہاد آزادی کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button