اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے کویت پارلیمنٹ کے شیعہ ایم پی نے ملاقات کی
کویت پارلیمنٹ میں شیعہ ایم پی الحاج صالح عاشور نے قم مقدس کے سفر کے دوران کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کے بعد مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ کویت پارلیمنٹ کے شیعہ ایم پی نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور کویت کے شیعوں کے حالات اور ان کو پیش کی جانے والی خدمات کی رپورٹ پیش کی اور مرجعیت شیعہ کی نصیحتوں سے استفادہ کیا۔