Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

امام معصوم علیہ السلام کا عمل حجت ہے خواہ ایک بار ہی کیوں نہ انجام دیا ہو: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 21 ربیع الاوّل 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ معصومین علیہم السلام کا قول، فعل اور تقریر (کسی قول یا فعل پر سکوت و رضا) حجت ہے، فرمایا: امام معصوم علیہ السلام نے کوئی عمل اگر ایک بار بھی انجام دیا ہو تو وہ حجت ہے۔ مگر یہ کہ وہ عمل عام کاموں میں سے ہو، جیسے یہ کہا جائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کیسے چلتے تھے یا کس طرح کھاتے تھے’۔ تو ایسے مسائل اور دیگر عام معاملات میں حجت نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن ان معاملات اور دیگر عام معاملات کے علاوہ معصوم علیہ السلام کا عمل بھی اسی طرح حجت ہے جس طرح معصوم کا قول و تقریر حجت ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصوم علیہ السلام کی سیرت اور قول کے مفہوم میں فرق کے سلسلہ میں فرمایا: اگر امام معصوم علیہ السلام کوئی کام انجام دیں تو یہ حجت ہے۔ اور جب وہی فعل دوسرا انجام دے تو یہ سیرت ہے۔ کسی کام کی حجیت اس وقت ثابت ہوتی ہے جب تمام متدین افراد اس فعل کو انجام دیں۔ لیکن اگر امام معصوم نے ایک بار بھی کوئی کام انجام دیا تو وہ حجت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button