مقدس مقامات اور روضے
کربلائے معلیٰ میں مؤسسۂ مصباح الحسین علیہ السلام کا ہفتہ وار دینی و قرآنی تعلیمی کلاسز جاری
کربلائے معلیٰ میں مؤسسۂ مصباح الحسین علیہ السلام کا ہفتہ وار دینی و قرآنی تعلیمی کلاسز جاری
کربلائے معلیٰ میں دفترِ مرجعیت کے زیر نگرانی ثقافتی و فلاحی مؤسسۂ مصباح الحسین علیہ السلام میں دینی معارف اور قرآن کریم کی ہفتہ وار تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ تعلیمی کلاسز ہر جمعرات کو روضہ امام حسین علیہ السلام کے قریب باب القبلہ اسٹریٹ پر واقع حوزۂ علمیہ حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے حسینیہ میں منعقد ہوتے ہیں۔
ان کگاسز میں مختلف دینی و تربیتی موضوعات پیش کئے جاتے ہیں، جن میں معرفتی رشد، فردی و سماجی صلاحیتوں کی نشوونما اور دینی تعلیمات سے آشنائی جیسے موضوعات شامل ہیں۔
مؤسسۂ مصباح الحسین علیہ السلام نے ہفتہ وار پروگرام کے تسلسل کے ذریعہ ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور مخاطبین کی دینی آگہی و بصیرت کی سطح بلند کرنے پر زور دیا ہے۔




