اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاكستان ؛ توہین رسالت کے ملزم کو سزائے موت کا حکم

سرائےعالمگیر(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرائے عالمگیر شہباز اقبال تارڑ نے تھانہ بولانی سرائے عالمگیر کے توہین رسالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئےملزم عرفان کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ اس موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔

خیال رہے كہ دو دن قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی پولیس کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق توہین رسالت کے الزام میں زیرِ حراست ایک ملزم کو ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

ملزم عبدالعلی کو بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خروٹ آباد تھانے کی پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا اور ان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button