Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

دہلی میں کالا تعزیہ کا قدیمی جلوس برآمد

150 سال سے زیادہ قدیمی کالا تعزیہ جلوس حسب دستور 7 ربیع الاول کو دہلی میں بر آمد ہوا۔ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے علاقہ پہاڑی بوجھلا میں واقع امام بارگاہ سید محبت علی رضوی مرحوم میں 7 ربیع الاول 1446 ہجری کو صبح 8 بجے مجلس عزا منعقد ہوئی، جسے مولانا غلام علی نے خطاب کیا۔ بعدہ دہلی کا قدیم تاریخی جلوس کالا تعزیہ بر آمد ہوا۔

جو 12 بجے شاہی جامع مسجد سے ہوتا ہوا چاوڑی بازار میٹرو اسٹیشن پہنچا، جہاں نماز ظہرین باجماعت ادا ہوئی۔ نماز کے بعد جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین سے نزدیک اجمیری گیٹ پہنچا جہاں نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی.

نماز مغربین کے بعد نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، کناٹ پیلس، سنسد بھون مارگ ہوتے ہوئے ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ فخرالدین علی احمد کی قبر کے قریب پہنچا، جہاں عزاداروں کی پزیرائی ہوئی، اس کے بعد تغلق روڈ ہوتا ہوا تقریبا شب میں 10 بجے درگاہ شاہ مرداں جور باغ پہنچا اور وہاں کالا تعزیہ دفن ہو کر جلوس اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button