افریقہخبریںدنیا

سوڈان میں ہیضہ اور سیلاب کے سبب اموات کی تعداد 390؍ ہوگئی

افریقی ملک سوڈان میں ہیضہ کو وباء قرار دیا ہے۔سوڈان کی وزات صحت کے مطابق جنگ کے دوران سوڈان میں سیلاب اور بارش سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 205؍ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہیضہ سے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 185؍ ہے۔

وزارت نے اتوارکو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سوڈان میں ہیضہ کے 268؍ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جن میں سوڈان کے شہر كسلا، القضارف اور نیل ریور میں 6؍ اموات شامل ہیں۔ اس کے بعد سوڈان کی 7؍ ریاستوں میں ہیضہ کے معاملات 5؍ ہزار 692؍ہوچکے ہیں جن میں 185؍ اموات بھی شامل ہیں۔

12؍ اگست کو حکام نے ملک میں ہیضہ کو وباء قرار دیا تھا۔ اسی رپورٹ میںو زارت نے کہا ہے کہ سوڈان میں سیلاب اور بارش سے متعلقہ معاملات میں اموات کی تعداسد 205؍ ہوچکی ہیں جبکہ 886؍ افرادزخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ جون سے لے کر تب تک سوڈان میں بارش سے متعلقہ معاملات اور سیلاب کے نتیجے میں 26؍ ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکےہیں جبکہ 22؍ ہزار گھروں کوعارضی طو ر پر نقصان پہنچا ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نےاعلان کیا ہے کہ سوڈان کی 18؍ ریاستوں میں سے 15؍ ریاستوں میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے ایک لاکھ 72؍ ہزار سوڈان بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button