Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریںدنیا

الجزائر ؛ عبدالمجید تبون دوسری بار الجزائر کے صدر منتخب

آبوجہ۔ الجزائر کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ صدر عبدالمجید تبون نے 94.65 فیصد ووٹرز کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد دوسری صدارتی مدت جیت لی ہے۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد شرفی نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ تبون نے 50329253 ووٹ حاصل کئے۔ دوسرے امیدوار اور سوسائٹی فار پیس تحریک کے سربراہ عبدالعلی حسانی شریف نے 178797 ووٹ یعنی صرف 3.17 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ سوشلسٹ فورسز فرنٹ کے فرسٹ سیکرٹری اور تیسری صدارتی امیدوار یوسف اوشیش نے 122146 ووٹ یعنی 2.16 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے شفاف انتخابات کے حصول کے لئے بڑی احتیاط سے کام لیا ہے اور تمام امیدواروں کے درمیان منصفانہ مقابلے کو یقینی بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button