مقدس مقامات اور روضے
حرمِ مطہر امیر المومنین علیہ السلام میں شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر مجلس عزا
حرمِ مطہر امیر المومنین علیہ السلام میں شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر مجلس عزا
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ شہادت پر حرمِ مطہر حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام میں زائرین کی پُرجوش شرکت کے ساتھ مجلسِ عزا برپا ہوئی۔
روضہ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے صحن اور ہال کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے اور سوگواران و عزاداران ان ایامِ عزا میں عزاداری میں مصروف ہیں۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ عزاداری مرثیہ خوانی اور مذہبی جلوسوں کے ہمراہ منعقد ہوئی اور اہلِ بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اظہارِ تعزیت کے لئے نجفِ اشرف میں جمع ہوئی۔




