خبریںدنیایورپ

جنوبی فرانس کے جنگلات میں آگ لگ گئی، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مبجور

جنوبی فرانس کے جنگلات میں آگ لگنے کے دو واقعات پیش آئے جس کے بعد انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے واردات کے قریبی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

سرکاری افسران نے پیر کو بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ راحتی ٹیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرپگنان شہر کے قریب کینٹ این روسلین نامی ساحلی قصبہ میں ایک سیاحتی کیمپنگ کے مقام پر آگ لگ گئی تھی جس کے بعد تقریباً ۳۰۰۰ سیاحوں، جو تعطیلات منانے آئے ہوئے تھے، کو کیمپنگ کے مقام سے سرکاری عمارت میں منتقل کیا گیا۔

بیان کے مطابق، کئی مقامات پر آگ لگنے کا خدشہ برقرار ہے اس لئے وہاں آگ بجھانے والے دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اتوار کو پیش آئے اس واقعہ کے بعد تقریباً ۶۰۰ آگ بجھانے والے فائر فائٹرز جائے واردات پر پہنچے جن میں سے نصف سے زائد وہاں پورا دن مصروف رہے۔ اسپینی سرحد کے قریب مونٹ پیلئر کے اے ۔۹؍ ہائی وے کے قریب پیش آئے حادثہ میں ۳۰۰ ؍ہیکٹرز (۷۴۰ ؍ایکڑ) زمین کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button