Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

عراق تین نئے بین الاقوامی ایئرپورٹس بنا رہا ہے

عراق تین نئے بین الاقوامی ایئرپورٹس بنا رہا ہے

عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ اگلے سال عراق کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں تین نئے بین الاقوامی ایئرپورٹس کھولے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں اس وزارت کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر میثم الصافی نے ایک بیان میں کہا کہ کربلا، ناصریہ اور موصل میں بین الاقوامی ایئرپورٹس کے منصوبوں میں سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: توقع ہے کہ ہر سال 60 لاکھ زائرین کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حاضری دیں گے اور یہ ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ایئرپورٹ بن جائے گا۔

الصافی نے مزید بتایا کہ یہ تینوں ایئرپورٹس اگلے سال کھولے جائیں گے اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ سیاحتی تعلقات کو آسان بنائیں گے اور ساتھ ہی محبان و شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی زیارت میں سہولت فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button