اسلامی دنیاافریقہخبریںدنیا
نائیجیریا میں عزاداری
گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں نائیجیریا کی ریاست کاٹسینا کے متعدد شیعہ نشین علاقوں میں عشرہ مجالس سید الشہدا علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان مجالس میں کثیر تعداد میں نائجیریا کے شیعہ اور محبان اہل بیت علیہم السلام شرکت کرتے ہیں، مجالس کا یہ سلسلہ پورے ایام عزا جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ کاٹسینا ریاست نائیجیریا کی تین سب سے زیادہ آبادی والی ریاستوں میں سے ایک ہے اور اس علاقہ میں بڑی تعداد میں شیعہ آباد ہیں، ہر سال یہاں مجالس عزا اور عزاداری سید الشہدا علیہم السلام میں اضافہ ہو رہا ہے۔