Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںکویت

کویت وزارت داخلہ نے عزاداری کے پرچم نصب کرنے سے امام بارگاہوں کے ذمہ داروں کو روکا

کویت کی وزارت داخلہ نے اس ملک کے امام بارگاہوں کے ذمہ داروں کو باخبر کیا کہ وہ اس ملک کے جھنڈے کے علاوہ کوئی اور پرچم بلند کرنے سے گریز کریں۔

وزارت داخلہ کی طرف سے ایکس پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امام بارگاہوں پر بغیر کسی نعرے کے صرف ایک پرچم لہرانے کی اجازت ہے۔

اس بیان میں کہا گیا کہ امام بارگاہوں کے ذمہ داروں پر لازم ہے کہ وہ ہر ایک کی حفاظت کے لئے قوانین اور سیکیورٹی فورسز کی احکامات کی پابندی کریں۔

امام بارگاہ کے باہر جو بھی خیمہ یا بوٹھ نصب ہے اسے ختم کر دیا جائے گا۔

کویت کی وزارت داخلہ نے باخبر کیا کہ جو بھی قانون پر عمل نہیں کرے گا اس سے سختی سے نپٹا جائے گا۔

کویت کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ یہ قوانین محرم کے مہینہ کے آغاز سے ہی منظور کئے گئے تھے، جو وزارت داخلہ اور امام بارگاہوں کے ذمہ داروں کی میٹنگ اور وزراء کونسل کی ہدایات اور سفارشات سے ماخوذ ہے۔

وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا کہ کویت کی سیکیورٹی فورسز ٹریفک کو منظم کرنے اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لئے امام بارگاہ کے علاقہ میں موجود ہیں اس لئے امام بارگاہ کے علاقے سے باہر کسی بھی سرگرمی میں رضاکاروں کی شرکت ممنوع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button