مصر

مصر میں پہلی تیز رفتار برقی ٹرین لائن کے تجرباتی آغاز کی تیاری، "ریل پر سوئز کینال" منصوبہ فعال ہونے کو تیار

مصر کی وزارت ٹرانسپورٹ نے العین السخنہ سے مرسیٰ مطروح تک تیز رفتار برقی ٹرین نیٹ ورک کے پہلے مرحلے کے آزمائشی افتتاح کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سیمنز سمیت بین الاقوامی کنسورشیم کے زیرِ نفاذ یہ عظیم منصوبہ بحیرہ احمر اور بحیرہ متوسط کے درمیان ایک جدید لاجسٹک راہداری قائم کرے گا جو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی ترقی میں کلیدی سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

روسی خبر رساں نیٹ ورک راشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام نے 2250 کلومیٹر طویل اس نیٹ ورک کو "پٹری پر نئی نہر سوئز” قرار دیا ہے جو بندرگاہوں، صنعتی زونز اور نئے شہروں کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button