Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءپاکستانخبریںدنیا

ایس سی او کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہوگا۔چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایس سی او اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، ان کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، رابطوں اور تجارت پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی اگلے سال پاکستان کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button