پاکستان

پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا بڑا مسئلہ، سروے

پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا بڑا مسئلہ، سروے

اسلام آباد: انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ (آئی پور) کے تازہ سروے کے مطابق 19 فیصد پاکستانیوں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ 17 فیصد افراد روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں، 16 فیصد بے روزگاری، 10 فیصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور 7 فیصد صحت کی سہولیات تک عدم رسائی کو اہم مسائل سمجھتے ہیں۔

سروے کے مطابق حکومتی بجٹ کا تقریباً 43 فیصد، یعنی 8 ہزار ارب روپے سے زائد، قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے، جس کے باعث عوامی مسائل کے حل کے لیے مالی گنجائش محدود رہ جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button