خبریںدنیا

ٹورنٹو یونیورسٹی کا مسلمانوں سے امتیاز کا اعتراف، فوری اقدامات کا اعلان

کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے کیمپس میں مسلمانوں، عربوں اور فلسطینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے اور اس کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یونیورسٹی نے یہ اعتراف تقریباً 300 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کے بعد کیا، جو مسلم، عرب اور فلسطینی امتیاز سے متعلق ورکنگ گروپ نے تیار کی تھی۔
رپورٹ میں ان طبقات کو ضرورت سے زیادہ پولیسنگ اور ناکافی تحفظ کا نشانہ بنائے جانے کا رجحان بتایا گیا۔ متاثرین نے ہراسانی، توہین آمیز کلمات، توڑ پھوڑ اور آن لائن دھمکیوں کی شکایات کیں، نیز تحقیق، سرگرمیوں اور فلسطین کی حمایت کے سبب نگرانی اور نشانہ بنائے جانے کے خدشات ظاہر کیے۔
تاہم یونیورسٹی نے رپورٹ اور اس کی سفارشات کو من و عن قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
اس کا کہنا ہے کہ بعض تجاویز اجتماعی معاہدوں اور اساتذہ کی علمی آزادی سے متصادم ہیں، جبکہ کچھ اس کے دائرۂ اختیار سے باہر ہیں۔
البتہ یونیورسٹی نے عالمی تنازعات سے متاثرہ طلبہ کے لیے اضافی مالی مدد، مسلم، عرب اور فلسطینی طبقات سے متعلق تحقیق میں سرمایہ کاری جاری رکھنے اور مسلم کمیونٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button