
کراچی میں وزیر تعلیم سندھ کی ہدایات پر اسکول وینز میں سی این جی، ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال، غیر محفوظ طریقے سے پیٹرول فراہم کرنے اور مقررہ گنجائش سے زائد طلبہ بٹھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فٹ بورڈ پر طلبہ کو سفر کرانے کی بھی ممانعت ہے۔
حکومت نے اسکول ٹرانسپورٹ کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ بچوں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے؛ ان احکامات پر مؤثر عمل درآمد اور مسلسل نگرانی ضروری ہے۔ ورنہ کوتاہی اور بے توجہی کے نتیجے میں حادثات رونما ہوتے رہیں گے۔




