پاکستان
پاکستان سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کے خلاف کالعدم تنظیم کے پیج پر پروپیگنڈہ مہم

کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے میڈیا سیل سے وابستہ ایک سوشل میڈیا کارکن کی جانب سے پاکستان سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ مہم چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خارجہ پالیسی پر ایوان میں کی گئی سینیٹر کی تقریر کا کلپ لے کر "محاذ ٹی وی” نامی فیس بک پیج کے ذریعے، جس کے 28 ہزار فالوورز ہیں، فرقہ وارانہ منافرت پھیلائی اور ان کی تصویر بھی بلااجازت استعمال کی۔
واضح رہے کہ انہوں نے سینیٹ میں یمن جنگ میں شمولیت سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔




