عراق
میسان، عراق میں مصائبِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر تعزیہ خوانی
میسان، عراق میں مصائبِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر تعزیہ خوانی
عراق کے صوبۂ میسان میں اہلِ بیت علیہم السلام کے ارادت مندوں اور عزاداروں کی پُرجوش شرکت کے ساتھ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب و مظلومیت پر مبنی تعزیہ خوانی اور شبیہ خوانی کی مجلس منعقد ہوئی۔
اس مذہبی و فنی محفل میں مقامی فنکاروں نے تاریخی مناظر کی بازسازی کر کے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ، مجاہدتوں اور سیرت کے مختلف پہلو حاضرین کے سامنے پیش کیے۔
خبر رساں ادارے «میڈل ایسٹ نیوز» کی رپورٹ کے مطابق، اس روحانی تقریب کا انعقاد اسلامی شعائر کے تحفظ، اہلِ بیت علیہم السلام کی اقدار کی پاسداری اور نئی نسل تک معرفت کا پیغام پہنچانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔




