ہندوستان

ہندوستان بجنور میں اذان کے معاملے میں مؤذن 14 روزہ عدالتی تحویل میں، لاؤڈ اسپیکر ضبط

ہندوستان بجنور میں اذان کے معاملے میں مؤذن 14 روزہ عدالتی تحویل میں، لاؤڈ اسپیکر ضبط

مغربی اتر پردیش کے ضلع بجنور کے نجیب آباد میں پولیس نے نجیب الدولہ مسجد کے مؤذن محمد فیضان کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کے معاملے میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق، مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں تھی اور آواز مقررہ حدود سے زیادہ تھی۔ مؤذن کو عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا، جبکہ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر ضبط کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشن کمار بشنوئی کو سرکاری انٹر کالج کے قریب ظہر کی اذان کی آواز سنائی دی۔ تاہم، آواز کی ڈیسیبل سطح کی پیمائش سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

نجیب آباد کے شہر قاضی عفان الحق نے گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مؤذن کو گرفتار کرنے کے بجائے پہلے تنبیہ دی جانی چاہیے تھی۔ واقعہ کے بعد متعلقہ بیٹ اہلکار للت کمار کو بھی معطل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button