نا محرم مرد و عورت کے درمیان گفتگو اگر ریبہ (شہوت آمیز نظر) کے بغیر ہو اور بقدر ضرورت ہو تو جائز ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
نا محرم مرد و عورت کے درمیان گفتگو اگر ریبہ (شہوت آمیز نظر) کے بغیر ہو اور بقدر ضرورت ہو تو جائز ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی نشست بدھ 25 ربیع الثانی سن 1448 کو منعقد ہوا۔
اس نشست میں بھی، پچھلی نشستوں کی طرح، معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نا محرم مرد و عورت کے درمیان رابطہ اور گفتگو کے شرعی احکام کو بیان کرتے ہوئے اس مسئلہ میں حرمت اور کراہت کے درمیان کی حدود کو واضح فرمایا۔
معظم لہ نے شہوت اور ریبہ کے ساتھ نا محرم مرد و عورت کی گفتگو کا حکم بیان کرتے ہوئے تصریح فرمائی: "اگر دو نا محرم افراد حتی ایک لفظ یا ایک حرف بھی ریبہ اور شہوت کے ساتھ ایک دوسرے سے بات کریں تو مطلقاً حرام ہے، اسی طرح غریزہ شہوانی کی بنا پر ہر طرح کی نگاہ، بات چیت، یا چھونا حرام ہے۔”
انہوں نے بغیر ریبہ کے اور ضرورت کی حد تک گفتگو کے بارے میں فرمایا: "نا محرم مرد و عورت کا اس صورت میں بات کرنا کہ وہ ریبہ سے خالی ہو اور بقدر لازم و ضروری ہو — جیسے شرعی سوالات پوچھنا یا تجارتی لین دین کرنا — تو اس میں کوئی شرعی اشکال نہیں ہے اور مکروہ بھی نہیں ہے؛ لیکن ضرورت سے زیادہ گفتگو روایات کی بنیاد پر مکروہ ہے۔”




