
حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام کربلا میں اقوامِ متحدہ کے عراق میں سینئر سیکیورٹی مشیر کا میزبان رہا؛ یہ زیارت بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اس عالمی ادارے کے فلاحی منصوبوں کو زیارتی شہروں تک پہنچانے کے مقصد سے انجام پائی۔
خبر رساں ایجنسی "نون” کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار اولگا موکرووا نے اس دورے کے دوران تصریح کی کہ امام حسین علیہ السلام کا اسمِ گرامی نہ صرف مسلمانوں کے لئے، بلکہ مسیحیت سمیت دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے لئے بھی گہرا سرچشمہِ الہام ہے۔
انہوں نے اس مقدس روضہ کی روحانی فضا کو بیان کرتے ہوئے حائرِ حسینی کو دعاؤں کی جلد قبولیت اور بندوں کے خدائے متعال سے راز و نیاز کے لئے ایک مخصوص مقام قرار دیا۔




