یورپ
فن لینڈ کی سپریم کورٹ کے زبردستی حجاب اتروانے کے فیصلے کی کونسل برائے امریکی-اسلامی تعلقات کی جانب سے مذمت
فن لینڈ کی سپریم کورٹ کے زبردستی حجاب اتروانے کے فیصلے کی کونسل برائے امریکی-اسلامی تعلقات کی جانب سے مذمت
کونسل برائے امریکی-اسلامی تعلقات (CAIR) نے ایک بیان جاری کر کے فن لینڈ کی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی شدید مذمت کی ہے جس میں پولیس کی جانب سے دو مسلمان پناہ گزین خواتین کا زبردستی حجاب اتروانے کے اقدام کو قانونی قرار دیا گیا ہے۔
واشنگٹن میں قائم اس ادارہ نے ایسے اقدام کو مذہبی آزادیوں، انسانی کرامت اور خواتین کی جسمانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یہ عدالتی فیصلہ جسے آئندہ فن لینڈ میں اسی نوعیت کے مقدمات کے لیے نظیر سمجھا جا رہا ہے، کمزور افراد کے مذہبی تقدس اور پردے کا لحاظ نہ رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شدید تنقید کی لہر کا باعث بنا ہے۔




