افغانستان

ٹیلی ویژن تمدن سے دستاویزی سلسلہ ’’روایتِ اسناد‘‘ کی نشریات کا آغاز؛ خاتم النبیین کمپلیکس کے قانونی معاملے اور طالبان کے دعوؤں کا جائزہ

ٹیلی ویژن تمدن سے دستاویزی سلسلہ ’’روایتِ اسناد‘‘ کی نشریات کا آغاز؛ خاتم النبیین کمپلیکس کے قانونی معاملے اور طالبان کے دعوؤں کا جائزہ

اسلامی ٹیلی ویژن نیٹ ورک تمدن نے دری فارسی، پشتو اور انگریزی تین زبانوں میں ’’روایتِ اسناد‘‘ کے عنوان سے ایک دستاویزی سلسلے کی نشریات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس پروگرام میں حوزۂ علمیہ، یونیورسٹی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ اور تمدن نیٹ ورک کی ملکیت سے متعلق دستاویزات کے ساتھ ساتھ طالبان کی وزارتِ عدلیہ کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کا قانونی جائزہ لیا جائے گا۔

خبر رساں ادارہ صدائے افغان (آوا) کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد ملکیتی قبالہ جات، سرکاری خطوط اور انتظامی اجازت ناموں کا جائزہ لے کر انہیں عوام، علما اور ماہرینِ قانون کے سامنے پیش کرنا ہے۔

خاتم النبیین کمپلیکس کے ذمہ داران نے زمینوں کے سیاسی جماعت سے وابستہ ہونے اور غیر قانونی ہونے سے متعلق طالبان کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دستاویزی سلسلہ شرعی اور قانونی دستاویزات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کی پہلی قسط میں حوزۂ علمیہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زمینوں کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ٹیلی ویژن تمدن نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ متعلقہ حکام کے لئے اپنا مؤقف پیش کرنے اور جوابی دستاویزات فراہم کرنے کا حق محفوظ رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button