کونسل برائے اسلامی و امریکی تعلقات کی جانب سے نئے حفاظتی رہنما اصول جاری؛ ریاست مشی گن میں مساجد اور اسلامی مدارس کے تحفظ کے لئے پیشگی منصوبہ بندی
کونسل برائے اسلامی و امریکی تعلقات کی جانب سے نئے حفاظتی رہنما اصول جاری؛ ریاست مشی گن میں مساجد اور اسلامی مدارس کے تحفظ کے لئے پیشگی منصوبہ بندی
امریکہ میں اسلام مخالف سرگرمیوں اور خطرات کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کے پیشِ نظر مسلم شہری اداروں نے عبادت گاہوں اور تعلیمی مراکز کے تحفظ کے لئے پیشگی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی "مشی گن پبلک” کے مطابق، کونسل برائے اسلامی و امریکی تعلقات کی ریاست مشی گن کی شاخ (CAIR-MI) نے مساجد اور اسلامی مدارس کی حفاظت اور سلامتی بہتر بنانے کے لیے ایک نیا تعلیمی و عملی رہنما جاری کیا ہے۔
اس رہنما میں عمارت کے حفاظتی انتظامات کے جائزے کے لئے چیک لسٹس، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ہدایات اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے کو مضبوط بنانے کی حکمتِ عملی شامل ہے، تاکہ مذہبی مراکز کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے سے قبل اپنے رضاکاروں اور نمازیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کر سکیں۔




