پاکستان کے سفر اور مسلمانوں کے حسنِ اخلاق سے متاثر ہوکر امریکی نوجوان کا اسلام قبول
پاکستان کے سفر اور مسلمانوں کے حسنِ اخلاق سے متاثر ہوکر امریکی نوجوان کا اسلام قبول
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کینیون میمبس نے پاکستان کے سفر کے دوران مسلمانوں کی مہمان نوازی اور حسنِ اخلاق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔
کینیون میمبس کو اسلام کے بارے میں پہلے کوئی خاص معلومات حاصل نہیں تھیں اور وہ خود کو ایک لاادری شخص سمجھتا تھا۔ تاہم پاکستان کے سفر کے دوران مسلمانوں کے طرزِ معاشرت، مہمان نوازی اور اخلاقِ حسنہ نے اس پر گہرا اثر ڈالا، جس کے نتیجے میں اس نے اسلام کے بارے میں مزید جاننے کا فیصلہ کیا اور بالآخر دائرۂ اسلام میں داخل ہوگیا۔
خبر رساں ادارہ عربی 21 کے مطابق، اسلام قبول کرنے کے بعد کینیون میمبس سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے روحانی تجربات، اسلام سے وابستگی اور اس دین کی خوبصورتیوں کے بارے میں اپنے فالوورز سے گفتگو کرتا ہے۔
یہ واقعہ اس بات کی ایک مثال کے طور پر سامنے آیا ہے کہ مسلمانوں کا حسنِ سلوک، مہمان نوازی اور اخلاقِ حسنہ دوسروں کے لئے اسلام کے تعارف کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں۔




