پاکستان

سابق صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید محمد عباس رضوی انتقال کر گئے

سابق صدر انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید محمد عباس رضوی انتقال کر گئے

سکردو: سابق صدر انجمنِ امامیہ بلتستان، سابق رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد عباس رضوی طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے۔

مرحوم کا تعلق سکردو کے حلقہ نمبر 2 کے علاقہ آستانہ سے تھا۔ وہ اپنے عہد کے ممتاز عالمِ دین ہونے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی سیاسی و سماجی زندگی میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔

آغا سید محمد عباس رضوی نے دینی، سیاسی اور سماجی میدانوں میں خدمات انجام دیں اور انجمنِ امامیہ بلتستان کی صدارت سمیت مختلف اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ وہ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے رکن بھی رہے۔

ان کے انتقال کی خبر سے مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف شخصیات نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد عباس رضوی کی نمازِ جنازہ آج 15 اگست 2026 بروز ہفتہ صبح 10 بجے جامع مسجد سکردو میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button